حیدرآباد۔4ستمبر(اعتماد نیوز) آج رائلسیما میں وجئے واڑہ کو دار الحکومت
بنانے کے اعلان کے بعد شدید غم و غصہ کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ اسمبلی میں
وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے وجئے واڑہ کو دار الحکومت بنانے کے
اعلان کے بعد کرنول کے وکلا نے عدالت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کرنول کو
آندھرا پردیش کے صدر مقام بنانے کا مطالبہ کیا اور کرنول میڈیکل کالج
کے
قریب غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا۔ چند طلبا کے گروپ
ہورڈنگس پر چڑھکر حکومت کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اننت پورم ضلع کے سری
کرشنا دیوارایلا یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے راستہ روکو منظم
کیا۔ اننت پورم میں واقع کلاک ٹاور کے قریب بی سی لیڈروں نے وزیر اعلی کے
پتلے کو نذر آتش کیا۔ اسکے علاوہ آج رائلسیما بھر میں بند بھی منایا گیا۔